MI ACADEMY

اس ویب سائٹ سے آپ کو اردو نوٹس اور کتابیں پی۔ ڈی۔ ایف کی شکل میں مفت میں دستیاب کرایا جارہا ہیں۔

ترقی پسند اور جدید نظم پر معروضی سوالات و جوابات


ترقی پسند اور جدید نظم پر معروضی  سوالات و جوابات

میر  اقبال

۱) ترقی پسند تحریک سے جڑے دو نظم نگاروں کے نام بتائیے۔

جواب: فیض احمد فیض اور پرویز شاہدی کا شمار ترقی پسند نظم نگاروں میں ہوتا ہے ۔

۲) ترقی پسند تحریک کی پہلی کانفرنس کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: ترقی پسند تحریک کی پہلی کانفرنس ایک اپریل 1936 کو لکھنو میں ہوئی۔

۳) ' ادب برائے ادب 'کس تحریک کا نعرہ ہے؟

جواب: ادب برائے ادب حلقہ ارباب ذوق کا نعرہ ہے۔

۴) فیض احمد فیض کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: فیض احمد فیض کی پیدائش 1911 کو سیالکوٹ میں ہوئی۔

۵) ترقی پسند تحریک سے جڑے دو غزل گو شعرا کے نام بتائیے۔

جواب: فیض احمد فیض, علی سردار جعفری اور جاں نثار اختر۔

۶) پرویز شاہدی کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: پرویز شاہدی کی پیدائش 30 ستمبر 1910 کو پٹنا میں ہوئی۔

۷) " بے چہرگی "کس کی نظم ہے؟

جواب:" بے چہرگی "پرویز شاہدی کی نظم ہے۔

۸) نصاب میں شامل اختر الایمان کی نظم کا نام بتائیے۔

جواب:"ایک لڑکا"۔

۹) حلقہ ارباب ذوق سے جڑے دو نظم نگاروں کے نام بتائیے۔

جواب: میرا جی اور ن۔م۔راشد حلقہ ارباب ذوق سے جڑے دو مشہور نظم نگار ہیں۔

۱۰) اختر الایمان کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: اختر الایمان کی پیدائش 12 نومبر 1915 کو نجیب آباد میں ہوئی۔

۱۱) ترقی پسند تحریک کی دوسری کانفرنس کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: ترقی پسند تحریک کی دوسری کانفرنس 1938 کوکلکتہ میں ہوئی۔

۱۲) حلقہ ارباب ذوق کا قیام کب کہاں عمل میں آیا؟

جواب: حلقہ ارباب ذوق کا قیام 29 اپریل 1939 کو لاہور میں سید نصیر احمد جامعی کے گھر پر عمل میں آیا۔

۱۳) فیض احمد فیض کی وفات کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: فیض احمد فیض کی وفات 1984 کو لاہور میں ہوئی۔

۱۴) شہریار کا اصل نام کیا ہے؟

جواب: شہریار کا اصل نام کور اخلاق محمد خان ہے۔

۱۵) پرویز شاہد کی وفات کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: پرویز شاہدی کی وفات پانچ مئی 1968 کو کلکتہ میں ہوئی

۱۶) فیض احمد فیض کے کسی ایک شعری مجموعے کا نام بتائیے۔

جواب:" نقش فریادی" اور "دست صبا"۔

۱۷) پرویز شا ہدی کے کسی دو ہم عصر شعراء کے نام بتائیے۔

جواب: فیض احمد فیض اور سردار جعفری۔

۱۸) ترقی پسند کا امام کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟

جواب: فیض احمد فیض کو ترقی پسند کا امام کہا جاتا ہے۔

۱۹) فیض احمد فیض کو بین الاقوامی خطاب سے کب نوازا گیا؟

جواب: فیض احمد فیض کو 1926 میں بین الاقوامی خطاب سے نوازا گیا۔

۲۰) پرویز شاہدی کا اصل نام کیا ہے؟

جواب: پرویز شاہد ی کا اصل نام سید اکرام حسین ہیں۔

۲۱) "رقص حیات"اور "تثلیث حیات" کس کی تصانیف ہے ؟

جواب: پرویز شاہدی کی۔

۲۲) شہر یار کے کسی ایک شعری مجموعے کا نام بتائیے؟

جواب:"اسم اعظم"۔

۲۳) شہریار کی وفات کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: شہریار کی وفات 13 فروری 2012 کو علی گڑھ میں ہوئی۔

۲۴) ناصر کاظمی کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: ناصر کاظمی کی پیدائش اٹھ دسمبر 1925 کو آنولہ میں ہوئی۔

۲۵) ناصر کاظمی کے کسی دو شعری مجموعے کا نام بتائیے۔

جواب:" پہلی بارش" اور" برگ نو"۔

۲۶) ناصر کاظمی کے والد کا نام کیا تھا؟

جواب: ناصر کاظمی کے والد کا نام محمد سلطان کاظمی تھا۔

۲۷) ترقی پسند تحریک کے بانی کون تھے؟

جواب: ترقی پسند تحریک کے بانی سجاد ظہیر تھے۔

۲۸) فیض احمد فیض کے پہلے شعری ی مجموعے کا نام بتائیے۔

جواب:"نقش فریادی"فیض احمد فیض کا پہلا شعری مجموعہ ہے۔

۲۹) ناصر کاظمی کس سرکاری رسالہ کے ایڈیٹر تھے؟

جواب: رسالہ" ہم لوگ"۔

۳۰) ناصر کاظمی کی نثری کتاب کا نام بتائیے ۔

جواب: "خشک چشمے کے کنارے"۔

۳۱) ناصر کاظمی کی وفات کا اور کہاں ہوئی؟

جواب: ناصر کاظمی کی وفات دو مارچ 1972 کو لاہور میں ہوئی۔

۳۲) ترقی پسند تحریک کی ضد میں کون سی تحریک سامنے آئی؟

جواب: حلقہ ارباب ذوق ۔

۳۳) فیض احمد فیض کی اہلیہ کا نام کیا تھا؟

جواب: فیض احمد فیض کی اہلیہ کا نام کلثوم تھا ۔

۳۴) عرفان صدیقی کی کسی دو دو شعری مجموعے کا نام بتائیے ۔

جواب: "عشق نامہ" اور "کینوس"۔

۳۵) ' ادب برائے زندگی 'کس تحریک کا نعرہ ہے؟

جواب: 'ادب برائے زندگی 'ترقی پسند تحریک کا نعرہ ہے۔

۳۶) عرفان صدیقی کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: عرفان صدیقی کی پیدائش 11 ستمبر 1939 کو (بدایوں) میں ہوئی۔

۳۷) "ادھر نہ دیکھو "کس کی نظم ہے؟

جواب:"ادھر نہ دیکھو"فیض احمد فیض کی نظم ہے۔

۳۸)  "شب درمیاں"کس کا شعری مجموعہ ہے؟

جواب: "شب درمیاں "عرفان صدیقی کا شعری مجموعہ ہے۔

۳۹) ترقی پسند کا میر کس شاعر کو کہا جاتا ہے؟

جواب: ترقی پسند کا میر فیض احمد فیض کو کہا جاتا ہے۔

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment