MI ACADEMY

اس ویب سائٹ سے آپ کو اردو نوٹس اور کتابیں پی۔ ڈی۔ ایف کی شکل میں مفت میں دستیاب کرایا جارہا ہیں۔

نئی، ترقی پسند اور جدید غزل

نئی، ترقی پسند  اور جدید غزل پر معروضی سوالات و جوابات

 1) 1857 کے بعد کے دو غزلیہ شعراء کے نام بتائیے۔

جواب: داغ دہلوی, امیر مینائی اور الطاف حسین حالی۔

2) داغ دہلوی کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: داغ دہلوی کی پیدائش 25 مئی 18 سے 31 کو دہلی میں ہوئی۔

3) شاد عظیم آبادی کا اصل نام کیا ہے؟

جواب: شاد کا اصل نام سید علی محمد ہے۔

4) اقبال کے کسی دو شعری مجموعے کا نام بتائیے۔

جواب:" بانگ درا" اور "ضرب کلیم"۔

5) شاد عظیم آبادی کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: شاد عظیم آبادی  کی پیدائش 8 جنوری 1846 کو عظیم آباد میں ہوئی۔

6) حسرت موہانی کا اصل نام کیا ہے؟

جواب: حسرت کا اصل نام  سید فضل الحسن اور تخلص حسرت۔

7) کس شاعر کو نم آلودگیوں کا شاعر کہا جاتا ہے؟

جواب: شاد عظیم آبادی کو۔

8) حسرت موہانی کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: حسرت موہانی کی پیدائش 18 مئی 1880 کو ضلع اناؤ کے قصبہ موہان میں ہوئی۔

9) شاد عظیم آبادی کو کس نے نم آلودگیوں کا شاعر کہا ہے؟

جواب: مجنو گورکھپوری نے شاد کو نم آلودگیوں کا شاعر کہا ہے۔

10) فراق گورکھپوری کا اصل نام کیا ہے؟

جواب: فراق کا اصل نام رگھو پتی سہائے تھا اور فراق تخلص۔

11) یگانہ کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: یگانہ کی پیدائش 1956 کو لکھنو میں ہوئی۔

12) حسرت موہانی کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟

جواب: حسرت موہانی کا انتقال 13 مئی 1951 کو لکھنو میں ہوا۔

13) کس شاعر کی غزلوں میں انگریزی کے شعری روایت کا پر تو نظر آتا ہے؟

جواب: فراق گورکھپوری کی غزلوں میں۔

14) کس شاعر کو یاسیات کا امام کہا جاتا ہے؟

جواب:فانی بدایونی کو یاسیات کا امام کہا جاتا ہے۔

15) حالی کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: حالی کی پیدائش 1837 کو پانی پٹ میں ہوئی۔

16) کس شاعر نے فراق گورکپوری کو اردو ادب کا جانسن کہاں ہے؟

جواب: محمد حسن نے۔

17) حالی کی وفات کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: حالی کی وفات 1914 کو پانی  پت میں ہوئی۔

18)" دیوان فانی "کیا ہے؟

جواب:" دیوان فانی "فانی کا پہلا مجموعہ کلام ہے۔

19) فراق کے کسی دو شعری مجموعے کا نام بتائیے۔

جواب:"سعلہ ساز " اور "روح کائنات"۔

20) اردو کا برناڈ شاہ کس شاعر کو کہتے ہیں؟

جواب: الطاف حسین حالی کو اردو کا برناڈ شاہ کہتے ہیں۔

21) فا نی کا اصل نام کیا ہے؟

جواب: فا نی کا اصل نام شوکت علی خاں ہے۔

22) فانی کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟

جواب: فانی کا انتقال 27 اگست 1941 کو حیدراباد میں ہوا۔

23) فراق گورکھپوری کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: فراق گورکھپوری کی پیدائش 28 اگست 1896 کو گورکھپور میں ہوئی۔

24) فانی اپنی شاعری میں کس شاعر سے متاثر نظر اتے ہیں؟

جواب: الطاف حسین حالی سے۔

25) فراق گورکھپوری کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟

جواب: فراق کا انتقال 1982 کو دہلی میں ہوا۔

26)" نشتر یاس" اور "غالب شکن "کس کی تخلیق ہے؟

جواب: یاس یگا نہ چنگیزی کی۔

27) یگانہ کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟

جواب: یگانہ کا انتقال 1956 کو لکھنو میں ہوا۔

28) شاد عظیم آبادی کے کسی دو شعری مجموعے کا نام بتائیے۔

جواب: "حیات فریاد "اور" رباعیات شاد"۔

29) شاد عظیم آبادی کا انتقال کب اور کہاں ہوا؟

جواب: شاد کا انتقال سات جنوری 1927 کو پٹنہ میں ہوا۔

30)"گل نغمہ"کس کی تصنیف ہے؟

جواب: فراق گورکھپوری کی ۔

31) اقبال کو سر کا خطاب کب ملا؟

جواب: اقبال کو سر کا خطاب 1923 کو ملا۔

32) "حیات و جاوید" اور" مسدس حالی "کس کی تصانیف ہے؟

جواب: الطاف حسین حالی کی۔

33) خودی کا فلسفہ کس شاعر کے یہاں پایا جاتا ہے؟

جواب: خودی کا فلسفہ علامہ اقبال کے یہاں پایا جاتا ہے۔

34) حالی کو شمس العلماء کا خطاب کب ملا؟

جواب: حالی کو شمس العلماء کا خطاب 1904 کو ملا۔

35) علامہ اقبال کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

جواب: علامہ اقبال کی پیدائش 1877 کو سیالکوٹ میں ہوئی۔

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment