MI ACADEMY

اس ویب سائٹ سے آپ کو اردو نوٹس اور کتابیں پی۔ ڈی۔ ایف کی شکل میں مفت میں دستیاب کرایا جارہا ہیں۔

سعادت حسن منٹو کی افسانہ نگاری

            سعادت حسن منٹو  کی  افسانہ نگاری

                      سعادت حسن منٹوایک عظیم فن کارہیں ، ان کی عظمت کازبردست ثبوت یہ ہےکہ ان کی شخصیت اورفن اپنےمعاصرین اورمتاخرین کےلیےبےحدمتنازعہ فیہ رہاہے،ان کے بیشترافسانوں نےبحث وتمحیص کےدروازےواکیےبعض نقادان فن نےان کومحض عریاں نگاراورفحش نگارقراردےکرردکردیاہےاوربعضوں نےان کےیہاں فن کاری کےاعلی نمونےتلاش کیےہیں ۔میراخیال ہےکہ انہوں نےہندوستانی تہذیب کےپس منظرمیں سماجی،ذہنی اورفکری زندگی کی عکاسی کی ہےاورہندوستانی سماج میں رستےہوئےناسوروں پرنشتررکھ دیےہیں ۔یہ بات وثوق کےساتھ کہی جاسکتی ہےکہ وہ مسخ شدہ کرداروں کےسب سےبڑےترجمان تھے۔ یہ صحیح ہےکہ معروضی طورپران کےموضوعات محدودتھےلیکن جس طرح انہوں نےان موضوعات کوبرتااردوکےافسانوی ادب میں شائدہی اس کی مثال مل سکے۔

                     منٹو کے افسانوں میں گہرا جذباتی رنگ پایا جاتا ہے۔ وہ نچلے طبقے کے لوگوں سے اپنائیت کا تعلق رکھتے تھے۔ اپنی مختصر زندگی میں انہیں کہانی نویسی میں یادگار مقام ملا۔ انہوں نے اگر چہ مغربی ادب سے افسانہ نگاری کا فن سیکھا مگر اس فن میں اپنا مقام آپ پیدا کیا۔ افسانہ نگاری نے انہیں شہرت بخشی لیکن اسی فن کے باعث انہیں بدنامی بھی ملی۔ مگر وہ بے پرواہ ہو کر اپنی ڈگر پر چلتے رہے۔

                    منٹوبنیادی طورپرافسانہ نگارتھے،یہ صحیح ہےکہ انہوں نےڈرامےبھی لکھے،مضامین اورانشائیےبھی تحریرکیےاورایک ناول بھی لکھالیکن جن تخلیقات نےان کےجوہرتخلیق کالوہامنوایااورانہیں عظمت بخشی وہ ان کےافسانےہیں ۔ان کی کاوشوں کامطالعہ کرنےسےیہ بات واضح ہوتی ہےکہ وہ مختصرافسانےکےلیےہی پیداہوئےتھےاوراس صنف ادب کوانہوں نےاپنی پوری قابلیت،مہارت اورفنی چابک دستی سےبرتا۔

                      منٹو کے ہاں انسانی نفسیات کا گہرا شعور پایا جاتا ہے۔ خصوصاً انسانی کی جنسی خواہشات اور الجھنوں سے انہیں زیادہ دلچسپی رہی۔ انسان کے اندر چھپی ہوئی گھٹیا اور سطحی سوچوں پر انہوں نے زیادہ توجہ صرف کی اور انہیں بیان کرنے میں لذت محسوس کی۔ وہ عام آدمی کی فطری کمزوریوں اور پستیوں کو جانتے تھے۔ اس لئے ان کے بیان سے انہوں نے اپنے قاری کو رجھایا اور مقبولیت حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے طوائف اور کاروبار طوائف کے ذکر سے بھی اپنی کہانیوں میں رنگ بھرا۔

                   منٹواپنی فحش نگاری کی وجہ سےصرف بدنام ہی نہیں ہوئےبلکہ ان کےاوپرچارمقدمےبھی چلے.تین مقدمےاس کےافسانوں ,کالی شلوار,دھواں اور,بو,پرقیام پاکستان سےپہلےمتحدہ ہندوستان میں چلے،چوتھامقدمہ٫ٹھنڈاگوشت،کی اشاعت پرپاکستان میں چلا۔ان مقدمات کی وجہ سےمنٹوبڑی بڑی پریشانیوں میں مبتلارہے.ان کےعریاں افسانےکی دوخصوصیات ہیں.

                      منٹوکی زبان بہت سلیس شستہ ورفتہ ہےاس اجلی اجلی اورصاف وشفاف زبان کےسہارےانہوں نےانسانی زندگی کےہرجذبےکولطیف اورشدیداندازمیں نہایت خوش اسلوبی اورفنی صناعی سے  پیش کیاہے،ان کےالفاظ چھوٹےچھوٹے،عام فہم اورجملےسادہ اور اکہرے ہوتے ہیں، وہ ادق اورمفرس ومعرب الفاظ سےگریزکرتےہیں ، طول وطویل بیانیہ جملےان کی نوک زبان پرنہیں آتے.

                   منٹو نے خود کوبھی اپنی زندگی کے افسانے کا جیتا جاگتا کردار بنا کر دکھا دیا تاکہ قول و عمل میں کوئی تضاد نہ رہے۔ کیا منٹو نے نہیں کہا تھا، "جب تک انسانوں میں اور سعادت حسن منٹو میں کمزوریاں موجود ہیں، وہ خوردبین سے دیکھ کر انسان کی کمزوریوں کو باہر نکالتا اور دوسروں کو دکھاتا رہے گا۔ لوگ کہتے ہیں یہ سراسر بیہودگی ہے۔ میں کہتا ہوں بالکل درست ہے۔ اس لئے کہ میں بیہودگیوں اور خرافات ہی کے متعلق لکھتا ہوں۔" 

                   لوگ کہتے ہیں کہ منٹو کو فحش نگار کہنا ان کی توہیں ہے۔ دراصل ان کو محض افسانہ نگار کہنا بھی ان کی توہین ہے اس لئے کہ وہ افسانہ نگار سے زیادہ حقیقت نگار ہیں اور ان کی نگارش کسی عظیم مصور سے کم درجہ کی نہیں۔ یہ کردار نگاری اتنی طاقتور ہے کہ لوگ کرداروں میں ہی گم ہو کر رہ جاتے ہیں اور کردار نگار کے آرٹ کی باریکیاں پس پشت چلی جاتی ہیں۔ منٹو افسانہ نگار نہ ہوتے تو بہت بڑے شاعر یا مصور ہوتے۔ 

                  منٹو کی فنّی خصوصیات سب سے جدا ہیں۔ انھوں نے افسانے کو حقیقت اور زندگی سے بالکل قریب کر دیا۔ اور اسے خاص پہلوؤں اور زاویوں سے قاری تک پہنچایا۔ عوام کو ہی کردار بنایا اور عوام ہی کے انداز میں عوام کی باتیں کیں۔ اس میں شک نہیں کہ فکشن میں پریم چند اور منٹو کی وہی حیثیت ہے جو شاعری میں میر اور غالب کی۔

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment