MI ACADEMY

اس ویب سائٹ سے آپ کو اردو نوٹس اور کتابیں پی۔ ڈی۔ ایف کی شکل میں مفت میں دستیاب کرایا جارہا ہیں۔

#Tahqeeq_Ki_Tareef_O_Aqsam تحقیق کی تعریف و اقسام | Research And Types Of Research

 تحقیق کی تعریف و اقسام   

میر اقبال

  تحقیق سارے علوم کی ترقی  کی رہین منت ہے ۔ انسان نے آج جتنی بھی ترقی کی ہے وہ تحقیق کی بدولت ہے ۔ تحقیق جیسا کہ سب جانتے ہیں ۔ حقیقت کو معلوم کرنا حق کو جاننا اور سچائی تک پہنچناہے ۔فارسی میں تحقیق کے لئے "پژوہش" کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے جس کے معنی کھوج کرنے اور تلاش کرنے کے ہیں۔ لفظ جستجو بھی تحقیق کے لئے فارسی میں استعمال ہوتا ہے ۔ تحقیق کے لئے انگریزی میں ریسرچ کا لفظ استعمال کیاجاتا ہے ۔ جس سے مراد صرف حقائق کا دریافت کرنا نہیں ہے یا حقائق کو جمع کردینا نہیں ہے ۔ بلکہ تحقیق کا صحیح مفہوم یہ ہے کہ حقائق از سرے نو جائزہ لے کر نئے نتائج تک پہنچنے کی کوشش کی جائے ۔ کسی مسئلہ کا مطالعہ اور تجزیہ حقائق کی روشنی میں اس طرح کیاجائے کہ حل تک رسائی ہوسکے ۔ تحقیق میں بیشتر معلومات اور بکھرے ہوئے حقائق کی ترتیب اسی طرح سے کی جاتی ہے کہ وہ نتیجہ خیز ثابت ہوں ۔ یعنی نئے حقائق تک رسائی ہوسکے یا مسئلہ کا حل نکل آئے ۔ یوں تو تحقیق کی کئی اقسام۔آئیے یہاں  تحقیق کی چند اہم اقسام کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

                 تحقیق کی اقسام 

     خالص تحقیق  ( Pure Research  )        

    خالص تحقیق اس لیے کی جاتی ہے کہ معاملات کا دائرہ وسیع ہو ۔ یہ تحقیق اسکالر کے علم اور معلومات میں اضافہ کرکے اس کی مسرت اور خوشیوں کو بڑھاتی ہے۔ اس  تحقیق میں اسکالر صرف اس قول پر یقین رکھتا ہے کہ علم سب سے بڑا زیور ہے ، صداقت اعلی ترین قدر ہے اور بقیہ تمام باتیں ثانوی ہے۔ خالص تحقیق کی دنیا دو سوالات یعنی کیوں اور کیوں  کر تک ہی محدود ہوتی ہے ۔

    اطلاقی تحقیق ( Applied Research )       

  اطلاقی تحقیق صرف معلومات کا دائرہ وسیع ہی نہیں کرتا بلکہ یہ نتائج کی روشنی میں اسے پرکھتا بھی ہے۔ وہ محقق جو اطلاقی تحقیق سے وابستہ ہے صرف معلومات کی حصولیابی تک اپنے کو محدود نہیں رکھتے بلکہ وہ نتائج کو عملی شکل میں دیکھنے کے متمنی رہتے ہیں۔ اس طرح کا اسکالر ایک مسئلہ کو سامنے رکھے گا تاکہ اسے حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس لیے وہ پہلے بتائے گئے اور بنائے گئے اصول و ضوابط کی حدود میں رہ کر کام کرتاہے۔ 

  اطلاقی تحقیق روز مرہ کی زندگی کو متاثر کرنے والے عملی اور خصوصی مسائل کا حق تلاش کرنے کے لئے کی جاتی ہے ۔ زیادہ تر اطلاقی تحقیق کسی پالیسی کو تیار کرنے یا کسی واقعہ / امر کی سمجھ بنانے کے لیے کی جاتی ہے۔ اطلاقی تحقیق سے آئے ہوئے نظریات کو موافق بنا کر مسائل کو حل کرتی ہے۔ سماجی علوم، تعلیم ، ڈاکٹری ، باغبانی اور زراعت کے شعبے وغیرہ میں کی جاتی ہے۔          

      عملی تحقیق  ( Action Research)       

     عملی  تحقیق کا کام کسی چیز کو قائم کرنا اور پھر اس کا ردعمل دیکھنے کے لیے اس کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔عملی تحقیق کو بھی  تجرباتی تحقیق کے زمرے میں رکھا جا سکتا ہے فرق صرف اتنا ہے کہ وہ تجربہ گاہوں میں  کی جاتی ہے اور عملی تحقیق کا مقام لائبریریاں اور تعلیمی ادارے ہوتے ہیں۔ اس کی اہمیت  اس اعتبار سے بہت سے حالات میں کسی عمل کے امکان کا جائزہ لینے کی واحد صورت یہ ہوتی ہے کہ اس کو آگے بڑھایا جائے۔ پہلے عمل کیا جائے اور پھر دیکھا جائے کہ اس کا نتیجہ کیا برآمد ہوتا ہے۔ 

     تجزباتی تحقیق ( Experimental Research )

     تجزباتی تحقیق مطالعہ  کی ایک خاص شکل ہے جس میں تنقیدی  ، منطقی اور سائنسی نظریے کے ساتھ حقائق کی جانچ کی جاتی ہے۔ موضوع کی گہرائی سمجھنے کے لئے اس کے پیچھے اہم عنصر کو تلاش کیا جاتا ہے۔ تجزباتی تحقیق  ایک روایتی انداز کی تحقیق ہے جس کو سائنس داں خود استعمال کرتے ہیں۔محقق  کسی مفروضے یا اصول کا جائزہ لینے کے لئے ایک تجربہ کرتا ہے۔ تجربے کی تشکیل عام طور پر اس انداز میں کی جاتی ہے کہ وہ حالات پوری طرح محقق کے قابو میں رہے  جن کے تحت جائزہ یا امتحان لیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے انتہائی سائنسی انداز کی تجربات تجربہ گاہوں میں کیے جاتے ہیں۔ اس طریقے سے لائبریرین اور فراہمی اطلاعات کے سلسلے  میں کام کرنے والوں کو ان بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا  ہے جن کا  تجربہ گاہوں کے جائزوں کے دوران پیش آنے کا امکان ہوتا ہے۔ 

  کسی بھی قسم کی تجرباتی تحقیق کرنے کے لئے اس کا بنیادی نقطہ کار ایک مفروضہ ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر کسی مکمل نظام کے مختلف عناصر کے درمیان تعلق کے بارے میں ایک تجویز یا  اصول کی شکل میں ہوتا ہے۔ 

    نظریاتی تحقیق ( Theoretical Research )      

   نظریاتی تحقیق ہر طرح کے پیشہ ور افراد کر سکتے ہیں: ماہر حیاتیات ، کیمسٹ ، انجینئر ، آرکیٹیکٹس سے لے کر فلسفیوں ، ادیبوں ، ماہرین معاشیات ، مورخین وغیرہ تک۔  نظریاتی تحقیق ہی وہ اساس ہے جو بعد میں ہونے والی بدعات کی رہنمائی کرتی ہے۔

    یہ انسان کے لئے بنیادی سوالات کے جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے ، اور یہی وجہ ہے کہ اس قسم کی تحقیق علم کے تمام شعبوں میں عام ہے۔


      محقق اس ابتداء سے شروع ہوتا ہے کہ ہمارے آس پاس کی دنیا کو سمجھنا ضروری ہے ، اور اس کے لئے وہ ایک مفروضے اور تجربے سے مختلف تجربات ڈیزائن کر نے شروع کرتا ہے ، جو نئے نظریات تیار کرنے میں کارآمد ہوگا۔              

        تنظیمی تحقیق (Operational Research)      

    تنظیمی تحقیق کا ارتقاء دوسری جنگ عظیم کے دوران ہوا تھا ۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ فوجی محاذ جنگ کا نقشہ تیار کرنے والے ذمہ داران بڑے پیمانے کی تنظیمی مسائل سے نپٹ سکیں۔ اس وقت سے یہ طریقہ کار مختلف قسم کی تنظیموں پر استعمال کیا جارہا ہے جن میں لائبریریاں اور اطلاعی ادارے بھی شامل ہیں۔

   بنیادی طور پر اس تحقیق عمل میں تنظیمی مسائل کے لئے ریاضی کے طریقے اور اصول استعمال کیے جاتے ہیں۔ تنظیمی تحقیق ان عوامل اور تعلقات کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہے جن کے تحت مختلف تنظیمیں ان مخصوص انداز میں کام کرتی ہیں۔ صحیح صورتحال کو سمجھ لینے کے بعد اگلا مرحلہ یہ ہوتا ہے کہ اس نمونے کی تنظیم بنائی جاتی ہے ، جس کے ذریعے مختلف حالات کا جائزہ لیا جاتا ہے جو کسی تنظیم کے مختلف اجزاء ترکیبی میں تغیر و تبدیل ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں ۔

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment