MI ACADEMY

اس ویب سائٹ سے آپ کو اردو نوٹس اور کتابیں پی۔ ڈی۔ ایف کی شکل میں مفت میں دستیاب کرایا جارہا ہیں۔

Urdu Zaban O Adab

 مغربی ہند کی بولیاں" کس کی تحریر ہے؟

جواب:- " مغربی ہند کی بولیاں" مسعود حسین خان کی تحریر ہے۔
انجمن پنجاب سے جڑے دو شعرا کا نام بتائیں۔
جواب:- انجمن پنجاب سے جڑے دو شعرا کا نام محمد حسین آزاد اور الطاف حسین حالی ہیں۔
دو فیاء کرام کے نام بتائیں جن کا تعلق اردو ادب سے ہیں؟
جواب:- امیر خسرو اور بندہ نواز گیسو دراج یہ وہ دو فیاء کرام کے نام جن کا تعلق اردو ادب سے ہیں۔
غزل کی تعریف بیان کیجئے۔
جواب:- غزل عربی لفظ ہے، جس کے لغوی معنی ہیں عورتوں سے باتیں کرنا یا عورتوں کے بارے میں باتیں کرنا۔ ہرن کے بچے کے منہ سے نکلنے والی درد بھری آواز کو بھی غزل کا نام دیا گیا ہے۔ اصطلاحِ شاعری میں غزل سے مراد وہ صنفِ نظم ہے جس کا ہر ایک شعر الگ اور مکمل مضمون کا حامل ہو اور اس میں عشق وعاشقی کی باتیں بیان ہوئی ہوں خواہ وہ عشق حقیقی ہو یا عشق مجازی۔
شعر کسے کہتے ہیں؟
جواب:- شعر مقررہ وزن اور بحر میں لکھی ہوئی تحریر شعر کہلاتی ہے ۔ شعر کی جمع کو اشعار کہتے ہیں شعر کی سطر مصرع کہلاتی ہے، ایک شعر میں دو مصرعے ہوتے ہیں۔ پہلے مصرعے کو مصرع اولیٰ اور دوسرے کو مصرع ثانی کہتے ہیں۔
مصرعہ کسے کہتے ہیں؟
جواب:- عربی میں مصرع کے لغوی معنی ہیں دروازے کا ایک تختہ جسے اردو میں کواڑ کہتے ہیں۔آدھا شعر، پد، بیت یا فرد کا نصف حصہ۔ شعر کی ایک سطر کو مصرع کہتے ہیں۔
مطلع کسے کہتے ہیں؟
جواب:- مطلع عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی طلوع ہونے کے ہے۔ مطلع کسی بھی غزل ،قصیدے یا نظم وغیرہ کا پہلا شعر ہوتا ہے جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتے ہیں۔ پہلے شعر کو مطلع کہا جاتا ہے۔
مطلع ثانی کسے کہتے ہیں؟
جواب:- غزل ،قصیدے یا نظم وغیرہ میں ایک مطلع کے بعد اگر دوسرا مطلع ہو اسے مطلع ثانی کہتے ہیں۔
مقطع کسے کہتے ہیں؟
جواب:- مقطع عربی زبان کا لفظ ہے۔ مقطع عربی کےلفظ “قطع” سے ماخوذ ہے ۔ مقطع کے لغوی معنی کاٹنے یا قطع کرنے کے ہیں ۔ غزل یا مقطع کا آخری شعر جس میں شاعر اپنا تخلص استعمال کرے مقطع کہلاتا ہے۔
ردیف کسے کہتے ہیں؟
جواب:- ردیف کے لغوی معنی ہیں گُھڑ سوار کے پیچھے بیٹھنے والا۔ شعری اصطلاح میں ردیف سے مراد وہ لفظ یا الفاظ کا مجموعہ ہے جو قافیے کے بعد مکرر آئیں اور بالکل یکساں ہوں۔ ردیف کا ہر مصرعے میں ہونا لازمی نہیں ہے۔
قافیہ کسے کہتے ہیں؟
جواب:- قافیہ، قفو بہ معنی پیروی کرنے کے نکلا ہے، جس کے لغوی معنی “ پیچھے آنے والے“ کے ہیں۔ اردو شاعری میں قافیہ سے مراد شعر کے آخر میں آنے والے ہم آواز الفاظ ہیں۔ قافیہ شعر کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے اور ردیف قافیہ کے بھی بعد آتا ہے اور وہ تمام مصرعوں میں یکساں رہتا ہے۔
دیوان کسے کہتے ہیں؟
جواب:- کسی شاعر کے کلام کا مجموعہ دیوان کہلاتا ہے۔ ابتدائی دور میں خاص طور پر مرثیوں کو کتاب کی شکل دی جاتی تھی جسے دیوان کہا جاتا تھا۔ طویل نظموں کے مجموعہ کو اور غزلوں کے مجموعہ کو دیوان نام دیا گیا۔ یہ دیوان خاص طور پر شاہی درباروں میں مرتب کیے جاتے تھے۔
دو ایہام گو شعراء کے نام بتائیے۔
جواب:- دو ایہام گو شعراء کے نام خان آرزو اور آبرو ہیں۔
دو ترقی پسند شعراء کے نام بتائیے۔
جواب:- دو ترقی پسند شعراء کے نام فیض احمد فیض اور مجازؔ ہیں۔
میر کے دو ہمعصرشعراء کے نام بتائیے۔
جواب:- سودا کے دو ہمعصرشعراء کے نام سودا اور میر درد ہیں۔
مرزا غالب کے دو ہمعصرشعراء کے نام بتائیے۔
جواب:- مرزا غالب کے دو ہمعصرشعراء کے نام مومن خان مومن اور شیخ محمد ابراہیم ذوق ہیں۔
اقبال کے دو ہمعصرشعراء کے نام بتائیے۔
جواب:- اقبال کے دو ہمعصرشعراء کے نام چکبست اور جوش ملیح آبادی ہیں۔
کسی دو تصوف گو شعراء کے نام بتائیں۔
جواب:- کسی دو تصوف گو شعراء کے نام سراج اور ولی ہیں۔
کس شاعر کو غم روزگار کا شاعر کہا جاتا ہے؟
جواب:- میر تقی میر کو غم روزگار کا شاعر کہا جاتا ہے
میر اور خان آرزو میں کیا رشتہ ہے؟
جواب :- میر تقی میر کے ماموں خان آرزو تھے۔

 

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment