MI ACADEMY

اس ویب سائٹ سے آپ کو اردو نوٹس اور کتابیں پی۔ ڈی۔ ایف کی شکل میں مفت میں دستیاب کرایا جارہا ہیں۔

داستان کی تعریف و اقسام

 داستان کی تعریف و اقسام

میر اقبال

    تعریف: 

     داستان اردو نثر کی اولین صنف قرار دیا گیا ہے۔ داستان جھوٹی کہانی یا من گھڑت قصہ ہوتی ہے۔داستان وہ طویل کہانی ہے جو حقیقی زندگی کے بجائے محیرالعقول واقعات سے تعلق رکھتی ہے۔ ایسی کہانی میں مافوق الفطرت واقعات کا ایک سلسلہ ہوتا ہے۔ داستان افسانوی ادب کی سب سے قدیم صنف ہے۔اگر یہ کہا جائے تو بجا نہ ہوگا کہ اردوادب میں غزل کے بعد اگر کسی صنف کو مقبولیت ملی ہے تو وہ داستان ہے۔کہتے ہیں کے انسان دور قدیم سے ہی داستان کا دلدادہ رہا ہے۔آج کے ترقی یافتہ دور میں بھلے ہی اس کی مقبولیت میں کمی ہوگی ہے۔لیکن صدیوں تک اس کا بول بالا رہا ہےالغرض اس کی تعریف ہم یوں کر سکتے ہیں کہ"داستان اصناف نثر کی وہ طویل صنف ہے جس میں مافوق الفطری عناطر اور دوسرے لوآزمات کی مدد سے قصہ در قصہ یا داستان در داستان"کہانی بیان کی جائے۔کہنے کی چیز کو کہانی کہتے ہیں۔

    اردو داستان کی کئی اقسام ہے جن میں سے چند اقسام کا ذکر پیش نطر ہیں؎

    نثری داستان: 

داستان اردو نثر کی اولین صنف قرار دیا گیا ہے۔نثری داستان وہ داستان ہے جسے نثری داستان میں لکھا جاے۔نثری داستان وہ طویل کہانی ہے جو حقیقی زندگی کے بجائے مافوق الفطرت واقعات پر مبنی ہو۔اردو کی نثری داستانوں کی مثالوں کے نام سب رس ، نوطرز مرصع ،داستان امیر حمزہ ،باغ و بہار ،فسانہ عجائب ،الف لیلہ ،آرائشِ محفل ،رانی کیتکی اور کنور اودے بھان کی کہانی ،سلک گوہر ،بوستان خیال ،سروش سخن وغیرہ ہیں۔

  منظوم داستان: 

    مثنوی کو اردو کی منظوم داستان کہا جاتا ہے۔اردو کی پہلی منظوم داستان کا نام فخر الدین نظامی بیدری کی کدم راو پدم راؤ ہے۔ مثنوی کا لفظ، عربی کے لفظ ”مثنیٰ “ سے بنا ہے اور مثنیٰ کے معنی دو کے ہیں۔ اصطلاح میں جس کے شعر میں دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوں اور ہر دوسرے شعر میں قافیہ بدل جائے، لیکن ساری مثنوی ایک ہی بحر میں ہو۔ مثنوی میں عموماً لمبے لمبے قصے بیان کیے جاتے ہیں نثر میں جو کام ایک ن داستان سے لیا جاتا ہے، شاعری میں وہی کام مثنوی سے لیا جاتا ہے، یعنی دونوں ہی میں کہانی بیان کی جاتی ہیں۔ مثنوی عموماً چھوٹی بحروں میں کہی جاتی ہے اور اس کے لیے چند بحریں مخصوص بھی ہیں اور شعرا عموماً اس کی پاسداری کرتے ہیں لیکن مثنوی میں شعروں کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے، کچھ مثنویاں تو کئی کئی ہزار اشعار پر مشتمل ہیں۔چند اہم منظوم داستانوں کے نام کدم راؤ پدم راؤ ، علی نامہ، قطب مشتری سحر البیان ، وغیرہ ہیں۔

    بزمیہ داستان :

 ببزمیہ داستانوں کی وہ  قسم ہے جس کے بیان کو بزم اور داستان کی رنگین بیانی درکار ہو۔ اس طرح یہاں ایک بات مدنظر رکھنے کی ہے کہ جب ہم داستان کے ساتھ زبانی ہونے کی شرط عائد کرتے ہیں تو وہ تحریر لازماً تحریری بیانیہ سے کئی معنوں میںمختلف ہو جاتی ہے اس لئے داستان اگر چہ تحریر بھی کی جاتی تھی تو اس تحریری مرحلے میں بھی اس میں زبانی پن کا پور الحاظ رکھا جاتا ہے۔ بزمیہ داستانوں کی مثالوں کے نام داستان طلسم ہوش ربا، نو طرز مرصع، باغ و بہار ،آرائش محفل  اور خیال بوستان وغیرہ ہیں۔

رزمیہ داستان: 

     اردو داستانوں میں رزمیہ محض جنگ اور محاذ آرائی کا بیان نہیں ہوتا بلکہ اس معرکے کا محرک جذ بہ بھی عشقیہ داستان کا مرہون منت ہوتا ہے۔ داستان میں واقعات کی پیچیدگی کی تخصیص رزمیہ کو اردو داستانوں سے قریب کر دیتی ہے۔رزمیہ داستان میں جنگ کی باتیں بیان ہوتی ہے۔ رزمیہ داستانیں اکثر بادشاہ وقت کی بہادری و شجاعت وظفر مندی کے بیان کے لیے سنائی جاتی تھی ۔ تاہم ان داستانوں سے بسا اوقات اس کی فوج کی حوصلہ افزائی بھی مقصود ہوتی تھی۔ مگر عوامی سطح پر بھی کثرت میرزمیہ داستانیں کہنے کا رواج رہا ہے۔رزمیہ مثوی کی مثال علی نامہ وغیرہ۔

   مذہبی اساطیر پربینی داستانیں:

      منظوم داستانوں یعنی مثنویوں میں علی نامہ اور فضلی کی مثنوی کربل کتھا جیسی مشہور مثنویوں میں بھی رزمیہ عناصر و اسلوب بخوبی پائے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر اہل ہنود کے ہاں خصوصا رزمیہ داستانیں جیسے رامائن کتھا کے پاتھ ( رامائن کی داستان کا مکمل بیان ) کا اعادہ ہر سال شراون مہینے کی مقدس راتوں میں اور رام نومی کے نو دنوں کے درمیان بڑے اہتمام سے کیا جاتا ہے۔ اسی طرح گیتا سار مہا بھارت کی جنگ کے نچوڑ اور بھگوان کرشن کے اقوال کا بھی تذکر و کرشن جنم اشٹمی کے دوران اتنے ہی تزک و احتشام سے کیا جاتا ہے۔ اہل اسلام کے ہاں بھی ماہ محرم الحرام کے ایام میں یوم عاشورہ اور اس سے دس ایام قبل سے ہی داستان کربلا کو پورے شدومد کے ساتھ شیعہ

وسنی ذاکرین سنا کر عوام کو مذہبی اقدار کی طرف راغب کرتے ہیں۔

SHARE

Milan Tomic

Hi. I’m Designer of Blog Magic. I’m CEO/Founder of ThemeXpose. I’m Creative Art Director, Web Designer, UI/UX Designer, Interaction Designer, Industrial Designer, Web Developer, Business Enthusiast, StartUp Enthusiast, Speaker, Writer and Photographer. Inspired to make things looks better.

  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
  • Image
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment